فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا: احسن اقبال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فی کس آمدنی میں اضافے کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں سی پیک شروع کیا، ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں میں تیزی لائی، نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کا جال بچھایا۔وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبے کو خطے میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک سیکٹر کے تعاون سے ملک میں منصوبے لگانے پر توجہ دے رہےہیں۔