فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا: احسن اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فی کس آمدنی میں اضافے کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا . اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں .


ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی تھی . احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں سی پیک شروع کیا، ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے .
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں میں تیزی لائی، نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کا جال بچھایا . وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبے کو خطے میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک سیکٹر کے تعاون سے ملک میں منصوبے لگانے پر توجہ دے رہےہیں .

. .

متعلقہ خبریں