شہباز گِل کیخلاف مقدمے کے خاتمے کی درخواست سماعت کیلئے منظور


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔بلوچستان ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔
یہ درخواست سابق وفاقی وزیر شہباز گِل کے وکیل کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔
شہباز گِل کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے کے خاتمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں مقدمہ درج ہے۔