ریلوے کی سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم، وزیر ریلوے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کو اہم شعبوں میں افرادی قوت پوری کرنے کیلئے تعینات کیا جائے۔
خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے حکام کا اجلاس ہوا، وزیر یلوے نے پلیٹ فارمز کو مسافروں کے لیے موزوں بنانے کیلئے فوری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشنز کے چبوتروں کو ضرورت کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بینکوں میں پڑے غیر استعمال شدہ مزید 10 کروڑ روپے ریلوے کو واپس مل گئے ہیں۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ایم ایل ون کے ترجیحی پیکجز پر کام کا آغاز کیا جائے، ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے محکمانہ نظم وضبط نافذ کیا جائے۔۔