تمام اراکین اسمبلی متفق ہیں اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونی چاہئیں، عطا تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی متفق ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونی چاہئیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں درج ہے تحریک عدم اعتماد جمع ہوجائے تو اسمبلی تحلیل نہیں سکتی، وزیراعلیٰ کو بدھ شام 4 بجے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہم انتخابات کے لیے بھی تیار ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں، تمام اراکین اسمبلی اس بات پر متفق ہیں کہ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں ہونی چاہیے۔