دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں کراچی کا دوسرا نمبر
کراچی (قدرت روزنامہ)نیویارک کے بعد کراچی دنیا میں سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والا شہر ہے، جہاں چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل سمیت ہر نشہ دستیاب ہے۔سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔
پولیس کی ناک کے نیچے کالا دھندہ جاری ہے، اینٹی نارکوٹکس نے بھی اس معاملے میں خاموشی سادھ رکھی ہے۔شہر میں نشہ بیچنے اور خریدنے والوں کا اتا پتا معلوم ہے مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔
علاوہ ازیں حکومت سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ یہ ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائیں گے۔