اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 ارکان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا . ذرائع کے مطابق ارکان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے روبرو مستفعی ہونے کی تصدیق کریں گے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے . ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے .
شاہ محمود قریشی ان ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے . واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہو سکتے .