توشہ خانہ کیس، سماعت اگلے ماہ تک ملتوی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔عدالت عالیہ میں عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کیے گئے نااہلی کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔
عدالت کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکتے، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔