نور بخاری کی رائے نے نیا تنازع کھڑا کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل کے دوران پاکستانی شوبز فنکاروں کی بھارتی اداکار کے ساتھ سیلفی سے متعلق نور بخاری کی رائے نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کر دیا . فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل میچ دیکھنے جہاں دنیا بھر سے بڑے بڑے اسٹارز اور اہم شخصیات قطر آئیں، وہیں بھارتی و پاکستانی فنکار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے .


اتوار کی شب سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھارتی اداکاروں کے ہمراہ پاکستانی فنکاروں کی سیلفیاں خوب وائرل ہو رہی ہیں . ان میں اداکارہ مہوش حیات، سجل علی، اداکار ہمایوں سعید، عدیل چوہدری، ٹی وی میزبان حسن چوہدری، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہ نواز وغیرہ شامل ہیں جو بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے ہمراہ دکھائی دیے .
سوشل میڈیا پیچ پر وائرل تصویر پر دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کارتک آریان کے سامنے یہ تمام ستارے زیادہ بڑے اسٹارز ہیں .

نور بخاری کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ اگر ایک ملک کے فنکار کسی دوسرے ملک کے فنکار کے ساتھ تصاویر بنوائیں، انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں تو کیا فنکار ایک دوسرے سے چھوٹے بڑے ہو جاتے ہیں؟

یاد رہے کہ اتوار کی شب قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022ء کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا .

. .

متعلقہ خبریں