اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا پل عبور کرنے دیں، پھر پی ڈی ایم قیادت دوسرے آپشنز پر غور کرے گی، پرویز الہٰی خود کہتے ہیں 90 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج کابینہ میٹنگ ہے، ہم بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، کسی پاگل اور ضدی کے پیچھے لگ کر ملک کو کسی حادثے کا شکار نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی نذر نہیں کیا جائے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری صاحب آپ کے گھر کے حالات کافی خراب ہیں، آپ اپنے گھر کی خبر لیں، اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیریں۔ان نے مزید کہا کہ عمران خان فتنہ ہے، اسے روکنا پوری قوم کا کام ہے۔
اُن کا مسلم لیگ ن کے بانی رہنما سے متعلق بات کرتے کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ نہیں دے سکتا لیکن وہ واپس ضرور آئیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…