کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس ایکشن میں ہے اور ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے . ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ غربت کی وجہ سے بھی اسٹریٹ کرائمز بڑھتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وٹنس پروٹیکشن بل متعارف کرایا ہے جس کے تحت گواہ کو تحفظ دیا جائے گا . وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ قانون میں پولیس کی گواہی کی گنجائش نہیں ہوتی .