کراچی/ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور 20؍ کلو کا تھیلا 2400؍ روپے تک پہنچ گیا . حالیہ ہفتے میں آٹا 180روپے تک مہنگا ہوا ہے جبکہ گزشتہ 8ماہ میں روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں .
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں پر ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ جاری کردی ، ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ، آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2400روپے تک پہنچ گیا .
حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی اور حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 100روپے تک مہنگا ہوا . ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ہوا ، سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 160روپے تک بڑھی .
پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150روپے اضافہ ہوا ، کوئٹہ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 140روپے تک مہنگا ہوا کراچی میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2400اور حیدر آباد میں 2320روپے میں فروخت ہورہا ہے ، پشاور اور خضدار میں 20کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 2250روپے تک پہنچ گئی ، کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2220روپے کا ہوگیا .