راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے یہ بات کہی ہے .
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ حکمراں پہلے کہتے تھے کہ اسمبلیاں توڑیں، الیکشن کرا دیں گے، مگر اب کھیلیں گے، نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں .
ملک مزیدسیاسی عدم استحکام اور فاشیزم کی طرف جارہاہےپہلےکہتےتھےاسمبلیاں توڑیں توالیکشن کروادیں گےاب کھیلیں گےنہ کھیلنےدیں گےکی پالیسی پےآگئےہیں سیاسی انااورضدکی وجہ سےملک خسارےمیں جارہاہےحکومت کااعتمادیاعدم اعتماداُس کےگلےپڑےگااوررسوائی ہوگی قوم کی بکنےاوربکنےوالےہرممبرپرنظرہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 20, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے .
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہو گی قوم کی بکنے اور نہ بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے . .