’مقبول‘ کی عکسبندی کے وقت آسمان لکڑی کا کیمرا لے کر سیٹ پر گھومتے تھے، تبو


ممبئی(قدرت روزنامہ)سینئر اداکارہ تبو نے کہا کہ ’مقبول‘ کی عکسبندی کے وقت آسمان چھوٹے سے بچے تھے اور سیٹ پر لکڑی کا کیمرا سیٹ پر لےکر گھومتے تھے۔بالی ووڈ فلم ’کُتّے‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا، وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج فلم کے ہدایتکار ہیں۔
آج ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران تبو نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار ابتدائی طور پر مرد اداکار کے لئے تخلیق کیا گیا تھا، لیکن اسے میرے لئے تبدیل کیا گیا۔تبو نے کہا کہ پولیس افسر کا کردار ادا کرنا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت دلچسپ بھی تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کے سیٹ پر گھر جیسا احساس ہوا، مجھے یاد ہے کہ گلزار صاحب نے آسمان کا نام رکھا تھا۔فلم 13 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، اس میں نصیرالدین شاہ، تبو، ارجن کپور، رادھیکا مدن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔