سندھ

کراچی: بذریعہ تندور منشیات سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام


کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سے تندور کے ذریعے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے تندور کے ذریعے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی میں جدہ بھیجے جانے والے تندوروں سے جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 6 تندوروں سے مجموعی طور پر 56 کلو جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ہے۔
کوریئر کے ذریعے سامان بھیجنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے بس کے ذریعے مزید 5 تندور کراچی پہنچنے کی بھی تصدیق کی ہے۔
2 تندور سہراب گوٹھ اور 3 تندور لیاری سے برآمد کر لیے گئے ہیں، 11 تندوروں سے مجموعی طور پر 88 کلو 500 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ترجمان اے این ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پہلے ہی راولپنڈی میں منشیات پارسل کیس میں مطلوب ہے۔

متعلقہ خبریں