ڈالرکی قیمت میں اضافہ ،سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیسی ہے ،جانیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ جبکہ سٹاک ایکسچینج میں منفی کارجحان سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کیقیمت میں 11پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے

جس کے بعد ڈالر 165روپے 92پیسے پرٹریڈ کررہاہے۔دوسری جانب سٹاک ایکسچینج کامنفی رجحان ہے ،100انڈیکس 233پوائنٹس کم ہوکر47129پرآگیاہے ۔