فاطمہ آفندی نے بالی ووڈ فلم کیوں ٹھکرائی؟ اداکارہ نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتادی . حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی کہ ان سے بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر نے رابطہ کیا تھا، لیکن پھر بھی یہ بات نکل کر میڈیا تک پہنچ گئی تھی .


فاطمہ آفندی نے بتایا کہ بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس بزمی کی ایک فلم کے لیے کچھ سال قبل مجھے کال آئی تھی جس میں کہا گیا کہ بھارت میں میرا انٹرویو ہے اور ایک فلم ہے تو کیا آپ وہ کرنا پسند کریں گی؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fatima Effendi Kanwar (@fatimaeffendikanwar)


اداکارہ نے بتایا کہ میں نے انکار کردیا جس پر انہوں نے وجہ پوچھی تو میں نے کہا کہ میرے کچھ دائرہ کار ہیں، ان کے باہر جاکر میں کام نہیں کرسکتی، مجھے فیملی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں لیکن میں نے اپنے لیے کچھ باؤنڈریز سیٹ کی ہوئی ہیں اور وہ ڈراموں کے لیے بھی ہیں .
انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، وہاں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، کچھ ایسے سین عکسبند کروانے ہوتے ہیں جو میں نہیں کر سکتی، الحمداللہ میں اپنے کام سے خوش ہوں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fatima Effendi Kanwar (@fatimaeffendikanwar)


یاد رہے کہ فاطمہ آفندی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سابق نیوز اینکر اور مقبول اداکارہ فوزیہ مشتاق کی بیٹی ہیں . اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں