اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ سردار محمد سبطین خان گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر اپنے خط میں صدر مملکت کو گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں گے اور گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔یہ بھی پڑھیں: پنجاب سیاسی بحران؛ اسپیکر کا گورنر کی ایڈوائس پر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار
خط میں استدعا کی جائے گی کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے اسپیکر کی جانب سے خط لکھنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی خط لکھ دیا جائے گا۔