لیگی ایم این اے مائزہ حمید کی ان تصویروں میں ایسا کیا ہے کہ پاکستانیوں نے کومنٹس کے پہاڑ کھڑے کر دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) لیگی ایم این اے مائزہ حمید کی ان تصویروں میں ایسا کیا ہے کہ پاکستانیوں نے کومنٹس کے پہاڑ کھڑے کر دیے ، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ،۔۔۔مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید گجر نے اپنی دو ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ انتہائی ناقص طریقے سے فوٹو شاپ کی گئی ہیں۔مائزہ حمید نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کی تصاویر شیئر کیں

جن میں وہ انتہائی سلم اور سمارٹ نظر آ رہی ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔تحریک انصاف کے ایک کارکن نے کہا کہ۔۔ میڈم، فوٹو تو ڈھنگ سے ایڈٹ کروالیا کریں۔ڈاکٹر رانا محسن نے پوچھا کہ فوٹو شاپ کی نماز جنازہ کب ادا کی جائے گی؟ایک صارف نے لیگی ایم این اے کی سنگل تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کے ہاتھ کو کیا ہوگیا ہے؟ اس تصویر میں مائزہ حمید کا بایاں بازو ایڈیٹنگ کی نذر ہوا نظر آتا ہے۔