فیروزخان کی سابقہ اہلیہ علیزا نے ماڈلنگ شروع کر دی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔علیزا سلطان کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی نئی تصاویر میں ایک پاکستانی کلوتھنگ برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)


سیدہ علیزا سلطان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’سورج نے ہمیں سنہری رنگ سے رنگ دیا ہے‘۔واضح رہے کہ سیدہ علیزا سلطان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔
علیزا سلطان نے اس سے قبل کبھی اپنی ایسی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کی ہیں۔علیزا سلطان اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس جوڑی کی طلاق رواں سال ستمبر میں طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد ہوئی تھی۔