دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آپہنچا ہے، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آپہنچا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فواد چوہدری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ خودکش حملہ ہماری بند آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے۔فواد چوہدری نے لکھا کہ حکمران بندوق کے زور پر عوام پر مسلط کیے گئے ہیں جو عوام سے لاتعلق ہیں۔
2 2 300x171
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ پوری حکومت اپنے لوٹ مار کے مقدمات ٹھیک کرنے میں مصروف ہے، پاکستان کا عدم استحکام ملک کو معاشی افراتفری کی طرف دھکیل رہا ہے۔