اسلام آباد میں دھماکا امن سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، عشرت العباد


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔اپنے بیان میں عشرت العباد نے کہا کہ وفاقی حکومت ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
عشرت العباد نے اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔واضح رہے کہ آج دن 11 بجے اسلام آباد میں گاڑی کی تلاشی کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے باعث ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔