گڈانی: سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے
گڈانی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گڈانی کے سمندر میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،2 کو بچا لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گڈانی کےعلاقے پوکاڑہ میں 6 افراد کراچی سے مچھلی کے شکار کے لئے گڈانی کےساحل پر آئے تھے۔اس دوران سمندر کی تیز لہروں کے سبب 6 افراد ڈوب گئے ، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 جاں بحق ہوگئے۔
ڈوبنے سے بچائے گئے دونوں افراد کو گڈانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔