بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، احسن اقبال


لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا ہمیں دہشت گردی کی نظر سے دیکھتی تھی، بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے مسلح افواج سے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ آئندہ نسلوں کے لیے جیتنی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں، اللّٰہ تعالی کے فضل سے ہم نے دہشت گردی کے اس عفریت پر قابو پایا، جس کے بعد کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں کی رونقیں بحال ہو گئیں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آج پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے، 2013 میں بھی ہمیں پاکستان ایسے ہی حالات میں ملا تھا، جب ملک لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔