نہ تو مہنگی مہندی کی اور نہ ہی ناچ گانا ۔۔ آصف غفور حیدر کے بیٹے کا سادگی سے نکاح کیسے ہوا؟ تصاویر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں شادی کا تہوار بہت رنگ برنگا ہوتا ہے۔ دولہا و دلہن کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس دن سب سے اچھے لگیں اور شادی کی رسمیں بھی سب سے مختلف و بہترین ہوں۔ جس کیلئے وہ مہندی، بارات اور ولیمہ پر لاکھوں روپے لگا دیتے ہیں یہی نہیں ناچ گانا، لذیز پکوان اور کئی دیگر چیزیں کرتے ہیں۔


مگر اس دور میں بھی پاکستان آرمی کے مشہور شخص جن کا نام لیفٹیننٹ آصف غفور حیدر نے اپنے بیٹے کی شادی میں سادگی کی مثال قائم کی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے اپنے بیٹے سعد غفور حیدر کا نکاح بہت سادگی کے ساتھ کروایا ہے جس کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذہبی اسکالر مفتی ثاقب رضا مصطفائی ان کے بیٹے کا نکاح اسلام آباد کی جامعہ مسجد ابراہیم میں پڑھوایا۔
اس موقعے پر کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور حیدر نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور سیاہ(کالا) رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔ یہی نہیں اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی مفتی ثاقب رضا مصطفائی صاحب سے اٹھ کر خود ملے جوکہ ایک بہت ہی اچھا عمل ہے۔