شادی کی ہے کوئی غلط کام تو نہیں کیا.. ریحام خان نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”شادی کی ہے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ جو تنقید کرنے والے ہیں وہ ہمیشہ تنقید ہی کریں گے اس لئے نہ میں ان کی پرواہ کرتی ہوں نہ ہی کسی اور کو کرنی چاہیے۔”
یہ کہنا ہے مشہور صحافی ریحام خان کا جو حال ہی میں تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے اپنی شادی کے حوالے سے جو باتیں کی وہ ہم اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے یہاں شیئر کررہے ہیں
شوہر کا تعلق اردو اسپیکنگ فیملی سے ہے
شادی کے حوالے سے ریحام نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر بلال مرزا کا تعلق اردو اسپیکنگ فیملی سے ہے وہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں شادی ان کے والدین کی رضامندی سے ہوئی جبکہ ریحام کے والدین حیات نہیں ہیں اس لئے وہ اپنے تمام چاہنے والوں سے دعا کی گزارش کرتی ہیں۔
شوہر سے ملنے آتی جاتی رہوں گی
ریحام کہتی ہیں کہ انھوں نے شادی شوہر کے ساتھ رہنے کے لئے ہی کی ہے اگرچہ ان کے شوہر آج کل باہر رہتے ہیں لیکن وہ ان کے پاس آتی جاتی رہیں گی۔
ہم. میں بہت سی باتیں ایک جیسی ہیں
نکاح کی تقریب کے بارے میں ریحام کا کہنا تھا کہ سادگی سے ہوا وہ ہمیشہ ہی نکاح سادگی سے کرنا پسند کرتی ہیں۔ شادی کو آسان بنانا چاہیے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ بلال مرزا سے ان کی ملاقات ایک یونیورسٹی وزٹ میں ہوئی اور دونوں میں کافی باتیں ایک جیسی ہیں باقی ان کو یقین ہے اللہ نے جو لکھا ہوتا ہے وہ ہو کہ رہتا ہے۔