حارث رؤف کی ہونے والی دلہن نے اپنے ہاتھوں پر مہندی سے کیا لکھوایا؟ تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی باؤلنگ ہی تیز نہیں ہے بلکہ وہ عشق میں بھی بڑے تیز نکلے . آج حارث رؤف اور ان کی ہونے والی اہلیہ مزنا نئی ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے جا رہے ہیں جو ان کی زندگی کا خاص دن ہوگا .


سوشل میڈیا پر حارث اور مزنا کی مہندی کی تقریب سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گرش ہیں وہیں ایک خاص مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے .
حارث رؤف کی ہونے والی اہلیہ مزنا کی جانب سے ایک ویڈیو بنائی گئی جس میں ان کے ہاتھ مہندی سے رچے ہیں اور اس پر HR150 لکھا ہوا ہے . 150 کا مطلب حارث رؤف کی تیز ترین باؤلنگ جو ان کے کیرئیر کی تیز ترین رفتار والی گیند بازی میں سے ایک ہے جو انہوں نے کرکٹ کے میدان میں کارنامہ دکھایا تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


خیال رہے مزنا حارث رؤف کی کلاس فیلو رہ چکی ہیں . مزنا کی مہندی کی تقریب کی تصاویر پر ایک نظر ڈالیے .

. .

متعلقہ خبریں