پہلی شادی ناکام ہوئی، دوسری شادی کی کیونکہ ۔۔ مشہور صحافیوں کی اہلیہ کون سی مشہور شخصیات ہیں؟ دلچسپ معلومات


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے صحافیوں کے بارے میں ویسے تو کئی ایسی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیرت زدہ کر دیتی ہیں۔
نجم سیٹھی:

سینئر صحافی اور سابق نگراں وزیر اعلٰی نجم سیٹھی بھی اپنی اہلیہ سے بے انتہا پیار کرتے ہیں، دونوں کے درمیان موجود دوستی اور سمجھوتے دونوں کو ایک دوسرے میں سمجھنے میں بے حد مدد کی۔
ان کی اہلیہ جگنو محسن خود بھی میزبان رہ چکی ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جگنو محسن نے باقاعدہ سیاست کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب کی اسمبلی سے آزاد امیدوار کے طور کامیاب ہونے والی جگنو نے سب کو حیران کر دیا تھا۔تاہم ان کے نرم رویے، دلچسپ انداز اور خوش اخلاق سے ہر کوئی ان کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔
حامد میر:

حامد میر کی اہلیہ نشید حامد بھی نیوز ریڈر رہ چکی ہیں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ حامد میر اور ان کی راہیں ایک ساتھ ہو جائیں گی۔ نشید کہتی ہیں کہ حامد کو اپنے پیشے سے سب سے زیادہ محبت ہے، وہ اپنے پیشے کے آگے کسی چیز کو نہیں دیکھتے ہیں۔ اسی لیے میں نے حامد کو نہیں روکا اور گھر کو اور بچوں کو خود سنبھالا۔
نشید کا مزید کہنا تھا کہ حامد کے سخت بیانیے کی وجہ سے ہمیں ملک سے جلا وطن بھی ہونا پڑا تھا، ہم نے قربانیاں بھی دی ہیں۔ جبکہ وہ کہتی ہیں کہ حامد چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑ جاتے ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ:

شاہ زیب خانزادہ کی اہلیہ بھی کوئی عام خاتون نہیں ہیں، بلکہ اداکارہ رشنا خان ہیں۔ اداکارہ رشنا خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے۔ لیکن شاہ زیب خانزادہ سے شادی کے بعد وہ اب صرف انڈسٹری ہی نہیں بلکہ اپنے شوہر اور گھر کو بھی خوب اچھے طریقے سے سنبھال رہی ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ اور ان کی اہلیہ رشنا خان کو گھومنے کا بے حد شوق ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کئی ممالک میں گھوم کر آ چکے ہیں اور مزید دنیا کو ایکسپلور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شاہ زیب کی اہلیہ اور اداکارہ رشنا خان شادی سے پہلے 3 سال تک فلائنگ اٹینڈینٹ تھیں اور فلم کی طالبہ تھیں، چونکہ شاہ زیب اور رشنا کی فیملی میں دوستانہ تعلقات تھے یہی وجہ تھی رشنا خان نے معاشرتی حالات پر ڈاکیومنٹری کے لیے شاہ زیب کی مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ارشد شریف:

مشہور تحقیقاتی صحافی شہید ارشد شریف کو ویسے تو ہر پاکستانی جانتا ہے، تاہم ان کی اہلیہ کے بارے میں بہت کم لوگ جاتنے ہیں۔ویسے تو ارشد نے 3 شادیاں کی تھیں، تاہم ان کی اہلیہ صحافی اور کالم نگار ہیں، جن کے کالم عقل و شعور رکھنے والوں کو بے حد پسند آتے ہیں۔
جویریہ صدیقی خود بھی صحافی ہیں اور کئی اخباروں میں کالم لکھتی ہیں، جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال رہتی ہیں۔
حسن نثار:

پہلی شادی کے بعد حسن نثار نے دوسری شادی شازیہ سے کی تھی، دوسری شادی سے حسن نثار کے تین بچے ہیں پہلے بیٹی محمدہ، پھر ہاتم اور ہاشم ہیں۔ حسن نثار اپنی فیملی کے ساتھ لاہور کے عالی شان گھر میں رہائش پزیر ہیں۔ حسن نثار کی فیملی میں ان کے بچے، اہلیہ اور والدہ رہتی ہیں۔
حسن نثار نے ویسے تو دو شادیاں کی تھیں مگر پہلی شادی ناکام ہو گئی تھی، جبکہ وہ دوسری بیگم کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ حسن نثار کی پہلی شادی 1972 میں سعیدہ ہاشمی سے کی تھی۔