فن و ثقافت شوبز

رنویر سنگھ اور سونم کپور کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق وہ باتیں جو آپ نے کبھی نہیں سنی ہوں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ)سب سے عام پلیٹ فارم جو اداکاروں اور ان کے فینز کو آمنے سامنے لاتے ہیں وہ سنیما ہال ہیں- یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں فینز اپنے اداکاروں کے کام کو دیکھ کر ان کے حوالے سے اپنی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا فیصلہ کرتے ہیں- تاہم ہم یہاں صرف ان ہندوستانی اداکاروں کے بارے میں کچھ باتیں کریں گے جن کی فین ایک بڑی دنیا ہے- ہم یہاں ان اداکاروں کے حوالے سے کچھ ایسی دلچسپ باتیں بتائیں گے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوں گی-
معروف بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان گھڑ سواری سے ڈرتے ہیں اور باقاعدہ انہیں یہ فوبیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کئی سین ایسے کر بھی چکے ہیں جن میں انہیں گھوڑے کی سواری کرنی پڑی-سونم کپور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے سنگاپور کے ایک چائینیز ریسٹورنٹ میں ویٹرس کی خدمات سرانجام دے چکی ہیں-
1990 میں ریلیز ہونے والی فلم “ اول نمبر “ دیو آنند کی والدہ کی جو تصویر دکھائی گئی ہے وہ اصل میں امریکی ماڈل cindy crawford کی تصویر ہے-نواز الدین صدیقی نے بڑا اور مشہور کردار ادا کرنے سے قبل متعدد فلموں میں چھوٹے چھوٹے رول کیے- جیسے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس٬ سرفروش نیویارک٬ دیو ڈی وغیرہ- لیکن جب شہرت کی بلندیوں کو چھوا تو ہر طرف ہی چرچہ ہوا-اسکول میں شاہ رخ خان کا سب سے ناپسندیدہ مضمون ہندی تھا اور اسے بہتر بنانے کے لیے ان کی والدہ نے انہیں ہندی فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیا-بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا اصل نام رنویر سنگھ بھانوانی ہے اور یہ فلمسٹار سونم کپور کے سیکنڈ کزن ہیں-
عامر خان اپنے اسکول میں ٹینس کے بہترین کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے اور یہ قومی سطح پر کھیل بھی چکے ہیں- عامر خان انڈر 12 اور 14 گروپ کے چمپئین بھی رہ چکے ہیں-انڈین فلمی دنیا کے بےتاج بادشاہ امیتابھ بچن ambidextrous ہیں یعنی یہ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں کو یکساں طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-انوپم کھیر نے ایک فلم میں 60 سالہ بزرگ کا کردار اس وقت نبھایا جب وہ خود صرف 29 سال کے تھے- سرنش نامی یہ فلم 1985 میں بنائی گئی تھی-

متعلقہ خبریں