شبیر جان کونسی معروف اداکارہ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اور سینئر اداکارشبیر جان نے بتا دیا کہ وہ کونسی معروف اداکارہ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے .
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار شبیر جان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی بھی اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ کچھ مسائل کی وجہ سے کام نہیں کروں گا .



انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں نے محسوس کیا کہ ہمارے درمیان چیزیں گڑبڑ ہو رہی ہیں اور سعدیہ امام اب میرے گھر کو نقصان پہنچائے گی کیونکہ وہ ہمارے خاندان میں بہت زیادہ گھل مل رہی تھی .

ان کا کہنا تھا کہ میں اور سعدیہ امام بہت اچھے دوست تھے اور ہم اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے لیے شمالی علاقہ جات میں گئے تھے، جہاں ایک روز وہ کمرے کے اندر آئی اور میری بیوی کے سامنے مجھے گلے لگا لیا جو کہ بالکل بھی اچھا نہیں تھا .

اداکار شبیر جان نے بتایا کہ اس نے میری بیوی کو گلے نہیں لگایا اور صرف مجھے گلے لگایا، یہ اس قسم کی چیزیں ہیں جو ہمیشہ مسائل پیدا کرتی ہیں اور بیویاں چیزوں کو سمجھ نہیں پاتی ہیں .

انہوں نے واضح کیا کہ اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ ان کی گہری دوستی تھی اور ان کے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا لیکن انہوں نے ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ اپنی اہلیہ کے احترام کے لیے کیا .

سینئر اداکار شبیر جان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سعدیہ امام کے ساتھ اپنے فیصلے کے بعد آج تک کام نہیں کیا .

. .

متعلقہ خبریں