حارث رؤف کا نکاح ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر حارث رؤف کا نکاح ہو گیا، نکاح کی تقریب میں حارث رؤف کے عزیز و اقارب سمیت شاہین شاہ آفریدی بھی شریک ہوئے۔حارث رؤف کا نکاح مَظِنَّہ مسعود کے ساتھ ہوا، فیملی ذرائع کے مطابق مَظِنَّہ مسعود اسلام آباد کی رہائشی ہیں۔
25 2 3 200x300
قومی کرکٹر فخر زمان نے حارث روف کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہت برے طریقے سے پھنس گئے ہو، جیسے ہو ویسے رہنا، بھابی کے سامنے زیادہ بڑی بڑی نہ مارنا، اللہ آپ کو ہمت دے کہ آپ شادی کے بعد کی مشکلات سہہ سکو، میں شادی شدہ ہونے کے ناطے آپ کو نصیحت کرسکتا۔

25 3 1 300x200