ورزش کی عادت جسم اور دماغ میں فولاد بناتی ہے؛ نئی تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورزش کسی بھی ایسی حرکت کو کہا جاتا ہے جس کے تحت مسلز کام کرنے لگیں اور اس عمل کے دوران انسانی جسم میں موجود اضافی کیلوریز کو جلانے میں مدد مل سکے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی صحت کا دارومدار روزانہ ورزش کرنے پر ہے یعنی ایک صحت مند اور خوش وخرم زندگی کے حصول کے لیے باقاعدگی سےورزش ضروری ہے۔ ایک تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ جسمانی ورزش سے جسم اور دماغ فولاد کے استحالے اور اسے بدن میں جذب ہونے کے عمل کو باقاعدہ بناتی ہے۔
اس طرح الزائیمر کے مرض میں ورزش کے فوائد سمجھنے اور علاج کی راہیں بھی کھلیں گی۔انٹرنیشنل جرنل آف مالیکولر جرنل میں شائع شدہ اس تازہ تحقیق کو یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ کے سائنسدانوں نے انجام دیا ہے۔ اگر بالخصوص دماغ میں فولاد کے جذب ہونے کا عمل بگڑجائے یعنی دماغی خلیات میں فولاد بڑھنے سے بڑھاپا تیزی سے آتا ہے اور یوں الزائیمر جیسے امراض بھی پیدا ہوتے ہیں۔
صرف یہی نہیں ورزش سے اندرونی جسمانی جلن اور سوزش بھی کم ہوتی ہے، تاہم اب بھی فولاد اور الزائیمر کے درمیان تعلق کی سائنسی تشریح کرنا باقی ہے۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق جسمانی ورزش اور مشقت سے خون، دماغ اور بدن میں فولاد کی فراہمی باقاعدہ رہتی ہے۔ اگر دماغ میں فولاد کی کمی بیشی ہوجائے تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس اہم انکشاف سے ہم الزائیمر جیسے تکلیف دہ مرض کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور علاج کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔