اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانیٔ پاکستان محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش پر پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا . ملی نغمے میں قائد اعظمؒ کی جانب سے برِصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید جگانے کے عمل کو اجاگر کیا گیا ہے .
پاک فضائیہ نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظمؒ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے .
Pakistan Air Force pays tribute to Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnahhttps://t.co/muvsjbBqsX
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 25, 2022
دوسری جانب آج صبح کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی . اس موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے .