تونیشا شرما کی موت، خودکشی یا قتل؟ والدہ کا ساتھی اداکار پر الزام
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ 20 سالہ تونیشا شرما کی والدہ کے بیان کے بعد خودکشی کے واقعے نے نیا موڑ لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی والدہ نے تونیشا شرما کی موت کا الزام ساتھی اداکار شیزان خان پر لگایا ہے۔
تونیشا شرما کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اپنی بیٹی کی کا ذمہ دار ساتھی اداکار کو قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات تھے۔اداکارہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی میرے ساتھ ہی رہتی تھی۔
ڈی سی پی پولیس کے مطابق والدہ نے علی بابا ڈرامے میں تونیشا کے ساتھ اداکار شیزان خان پر اپنی بیٹی کی موت کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، اگر یہ ثابت ہوگیا کہ اداکارہ حاملہ تھی تو پھر تحقیقات خودکشی اور قتل کے رخ پر کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ اداکارہ نے علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر ساتھی اداکار شیزان خان کے میک اپ روم میں خودکشی کی۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خط یا کوئی ایسی چیز نہیں ملی، جس سے لگے کہ موت خودکشی ہے، سیٹ پر موقع پر موجود تمام افراد سے سوالات کررہے ہیں۔