ہمارے مخالفین پستی میں گرچکے لیکن ہم اس سطح پر آکر جواب نہیں دے سکتے، خواجہ آصف


سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین پستی میں گرچکے لیکن ہم اس سطح پر آکر جواب نہیں دے سکتے، نواز شریف نے کبھی نازیبا زبان استعمال نہیں کارکنان بھی سوشل میڈیا پر ایسی زبان استعمال نہ کریں . سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی جنگ آج کل سوشل میڈیا پر لڑی جا رہی ہے، دعا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم ملک کا دفاع اور خدمت جاری رکھ سکیں، تمام مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں .


وزیر دفاع نے کہا کہ قائد اعظم اور میاں نواز شریف کا آج جنم دن ہے، دعا ہے کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو مضبوط ترین بناسکیں، سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے، میاں نواز شریف نے کبھی نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے، ہمارے مخالفین پستی میں گرچکے ہیں لیکن ہمیں سیاسی مخالفین کی سطح پر جواب نہیں دینا .
انہوں ںے کہا کہ آنے والے الیکشن کے لیے گلی محلوں کی سطح پر کارکنوں سے رابطے قائم کیے جائیں گے، پہلے سیاسی جنگ ذاتی رابطوں سے لڑی جاتی تھی اب دور حاضر میں سوشل میڈیا پر سیاسی جنگ لڑی جاتی ہے، ہمارا سوشل میڈیا پر ابھی اتنا مضبوط رابطہ قائم نہیں ہوسکا، سوشل میڈیا ہر سیاسی مخالفین کے خلاف نازیبا کے بجائے سیاسی زبان کا استعمال کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں