عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے۔سیشن جج شرقی کراچی نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت ایف آئی اے کی تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئیں۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔
عدالت نے مدعیٔ مقدمہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے۔عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔