کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے . سیشن جج شرقی کراچی نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی .
دورانِ سماعت ایف آئی اے کی تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئیں . ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے .
عدالت نے مدعیٔ مقدمہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے . عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی . واضح رہے کہ مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں .