سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے انتشار پھیلایا جا رہا ہے: ڈاکٹرشازیہ سومرو
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر شازیہ سومرو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔یہ بات پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر شازیہ سومرو نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام سے کہوں گی کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
ڈاکٹر شازیہ سومرو نے مزید کہا ہے کہ نوے فیصد سے زائد عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ مزید ہمیں کسی ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔