سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے انتشار پھیلایا جا رہا ہے: ڈاکٹرشازیہ سومرو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر شازیہ سومرو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے انتشار پھیلایا جا رہا ہے . یہ بات پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر شازیہ سومرو نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے .


ان کا کہنا ہے کہ عوام سے کہوں گی کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے .
ڈاکٹر شازیہ سومرو نے مزید کہا ہے کہ نوے فیصد سے زائد عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں . پارلیمانی سیکریٹری صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ مزید ہمیں کسی ویکسی نیشن کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں