دھوکے سے محفوظ رہیں ۔۔ نکاح کے بعد حارث رؤف نے اہلیہ سے متعلق کیا بات کہہ ڈالی، دیکھیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حارث رؤف نے اپنےمداحوں کو خبردار کر دیا ۔ہفتہ بروز 24 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے حارث نے اہلیہ کے بارے میں بڑی بات کہہ دی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آپ سب کو میری طرف سے سلام ہو۔ اور آج آپ سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ سوشل میڈیا پر نہیں۔
یعنی کہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں۔ لہذٰا آپ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے محتاط رہیں اور آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ۔ یہاں آپکو مزید یہ بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث نے اپنی کلاس فیلو مذنا مسعود ملک سے شادی کی، ان کے نکاح کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
جن میں یہ بے انتہا خوش نظر آ رہے تھے۔ اپنے اس خاص دن پر حارث اور اہلیہ مزنہ مسعود ملک نے سفید رنگ کے عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ کے نکاح پر سابقہ کھلاڑی عاقب جاوید، شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی و دیگر قریبی دوست بھی شریک تھے جنہوں نے حارث کی طرح کا ہی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ نکاح سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ کی مہندی کے چرچے ہو رہے تھے کیونکہ انہوں نے مہندی سی اپنے ہاتھ پر شوہر کا نام اور ان کی بولنگ کی رفتار لکھی ہوئی تھی جوکہ دیکھنے والوں کو بہت پسند آئی۔ واضح رہے کہ ان دونوں کا نکاح اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا۔