میں پہلے کیا کر رہی تھی، اللہ نے مجھے بچا لیا ۔۔ شوبز چھوڑنے والی صنم چوہدری اپنی ماضی کی زندگی کو یاد کرکے افسردہ ہوگئیں، اپنا دکھ لفظوں میں ایک بار پھر بیان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے والی شابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے اس وقت میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔ جب انہوں نے شادی کرنے اور شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا تب وہ پہلے ہی کئی سیریلز بطور لیڈ کر رہی تھیں۔
صنم چوہدری کی شادی سومی چوہان سے ہوئی۔ انہوں نے شوبز بھی چھوڑ دیا تھا۔ صنم چوہدری ایک بیٹے کی ماں ہیں۔ اسلام کا درس دینے والی صنم اب ایک باعمل مسلمان ہیں اور وہ اپنا وقت ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ قرآن سیکھنے میں صرف کرتی ہیں۔

صنم چوہدری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قرآن کی آیات کا ترجمہ بیان کرنے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور ساتھ ہیں اپنے چاہنے والوں کو اس فانی دنیا کے بارے میں آگاہ کرتی نظر آتی ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اپنی ہی زندگی کو بطور ایک مثال مداحوں سے شئیر کرتی ہیں کہ پہلے ان کی زندگی کیسی تھی اور شوبز چھوڑنے کے بعد ان کی زندگی کتنی تبدیل ہوگئی ہے۔

صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام پر ایسی کہانیاں پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنی گزشتہ زندگی پر پچھتاوا ہے۔ اس نے لکھا کہ وہ ہر وہ کام کر رہی تھی جس کی اسلام میں ممانعت تھی اور تمام حرام اور گناہوں نے اس وقت اسے کبھی پریشان نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی میں اپنی پچھلی زندگی پر نظر دوڑاتی ہوں تو مجھے اپنی غلطیوں پر پچھتاوا ہوتا ہے، مسلمان ہونے کے ناطے میں سیکولر طرز زندگی گزار رہی تھی، میں اپنی زندگی میں کیا کر رہی تھی، یہ سوچ کر میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں کہ اللہ نے مجھ پر رحمتیں نازل کیں اور مجھے بدل دیا، الحمدللہ۔

Recent Posts

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

4 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

14 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

22 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

31 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 hours ago