فیصل قریشی اپنی فیملی کے ہمراہ یاسر اور اقراء کے بیٹے سے ملنے پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نامور اداکار فیصل قریشی اپنی فیملی کے ہمراہ یاسر اور اقراء کے بیٹے کبیر سے ملنے ان ے گھر گئے تھے۔

اداکار وہدایتکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں فیصل ریشی کو کبیر حسین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

موجودہ تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ فیصل قریشی کی پوری فیملی موجود ہے ۔

کبیر حسین سے ملنے کے بعد اپنے خیالات اور تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار فیصل قریشی نے بھی ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنے پوسٹ میں کبیر حسین کو دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبیر حسین، آپ سے مل کر ہت خوشی ہوئی، اللہ آپ کو صحت اور تندرستی کے ساتھ تمام خوشیاں دیکھائے۔

فیصل قریشی نے مزید اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ یاسر حسین کمال کے باورچی ہیں اور آج ان کے ہاتھ ا کھانا کھا کر بہت مزہ بھی آیا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز کی مشہور جوڑی نے اپنے بچے کبیر حسین کو گزشتہ ماہ 23 جولائی کو خوش آمدید کہا تھا۔ جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ اور جوڑے نے 2019 میں شادی کی۔