الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرا عظم عمرا ن خان نے الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے معاملے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کوخط لکھ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی آسامیوں کیلئے خط لکھا ہے اور پنجاب اور خیبرپختوخخواہ میں تین تین نام تجویز کر دئیے ہیں۔
فواد چوہدر ی نے مزید کہا کہ ان ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن تعیناتی ہو سکے گی۔