پاکستان

مہنگائی کے جہنم کو عمران صاحب اپنی جعلسازی اور جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے،مریم اورنگزیب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تین سالوں میں 16ہزار ارب کا قرضہ لیا،33ارب کا خسارہ تین سالوں میں40 ارب ڈالر تک پہنچا دیالیکن پھر بھی کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے ۔ مہنگائی کے جہنم کو عمران صاحب اپنی جعلسازیاور جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کا مینڈیٹ جھوٹ، دعوے جھوٹ، کارکردگی جھوٹ، معاشی اعدادوشماربھی جھوٹ ۔ عمران صاحب پہلے حکمران ہیں جنہیں تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری ، غربت کے تین سال کو اتنے فخریہ انداز میں پیش کرتے دیکھا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ تین سال میں مہنگائی کی شرح3 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہوگئی، 35 روپے کلو والا آٹا 100 روپے ہوگیا، 52 روپے کلو چینی تین سال میں 120 روپے ہوگئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 22 روپے ہوگئی ، گیس کی قیمت میں 146 فیصد اضافہ ہوا ،تین سال میں5.8 فیصدکی شرح ترقی منفی 0.4 فیصدپر آگئی ،تین سال میں روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کے باوجود 2018 کے مقابلے میں برآمدات میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا، ایک کروڑ نوکریاں نہ ملیں، 50 لاکھ لوگ بے روزگار دو کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں چلے گئے، تین سال میں 16000 ارب کا قرض گردشی قرض 1500 ارب سے تین سال میں 3300 ارب تک پہنچ گیا، 33 ارب ڈالر خسارہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں 40 ارب ڈالر پر پہنچادیا،کھاد کی قیمت دوگنا ہوگئی، 5 روپے 35 پیسے ٹیوب ویل کے لئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 15 روپے کردی لیکن ڈٹ کر کھڑا ہے ۔

متعلقہ خبریں