ہم میں وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ سے موم کی طرح پگھل جائے، آصف زرداری


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم میں وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ سے موم کی طرح پگھل جائے۔آصف زرداری نے محترمہ بےنظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید کے مشن سے متعلق نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتا، سیاست میں محترمہ نے میری رہنمائی کی تھی۔
سابق صدر نے کہا کہ اب شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی فلاسفی میری رہنمائی کر رہی ہے، آئین و جمہوریت کی خاطر بی بی کی طرح کسی نے مشکلات کا سامنا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ نے انتہائی بہادری، صبر اور برداشت سے آمروں کے خوف کا بت پاش پاش کیا، جبر کے حالات سے گزر کر ہم کندن بنتے ہیں، یہی بی بی شہید نے سکھایا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا، الحمد للّٰہ میں نے محترمہ شہید کے خواب کی تکمیل کر دی ہے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰہ موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی اور ملک مضبوط جمہوریت کے راستے پر گامزن ہو گا۔
آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ اداروں کا سیاست سے لاتعلقی اور آئین پر عمل کرنے کا اعلان بی بی شہید کے خواب کی تعبیر ہے۔

Recent Posts

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

5 mins ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

13 mins ago

“مجھے تکلیف پہنچانے والے کی اگلی 3-4 فلمیں فلاپ ہونگی”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا دیا کہ وہ اُنہیں دُکھ…

24 mins ago

خود کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ملک ریاض

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ کبھی بھی کسی…

48 mins ago

شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل

پشاور(قدرت روزنامہ) شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار…

1 hour ago

معروف بھارتی اداکارہ کے سوتیلے والد کو سزائے موت سنادی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ لیلا خان کے قتل پر سوتیلے والد پرویز ٹاک کو سزائے موت…

1 hour ago