ٹک ٹاکر جنت مرزا کے سکردو میں سیر سپاٹے، نئی ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنتمرزا کی سکردو میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فصیلات کےمطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔ ٹک ٹاک سٹار اپنی تصاویر اورویڈیوز مداحوں نے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شمالہ علاقہ جات سکردو میں سیر و تفریح کیلئے گئی ہوئی ہیں۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے ہلکے نیلے رنگ کی ٹروزر شرٹ پہنی ہوئی ہے اور ساتھ میں انڈین گانا بھی چل رہا ہے جسے وہ انجوائے کر رہی ہیں۔ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ جنت مرزا نے اس ویڈیو کے ساتھ پاکستان خوبصورت ہے کا کیپشن بھی دیا ہے۔واضح رہے ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا پاکستان نے نامور ہدایت کار سید نور کی پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا دیا ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے نام اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔