شاہ رخ خان کی فرح خان کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے کنگ خان ، شاہ رخ خان اور ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کی دوستی کے حوالے سے ہر کوئی جانتا ہے ۔
فرح خان اور شاہ رخ خان بالی وڈ میں ابتداء سے ہی ساتھ تھے اور آج بھی یہ دونوں بہت ہی قریبی دوست ہیں ، ان کی دوستی کی مثالیں بالی وڈ انڈسٹری میں دی جاتی ہیں۔
حال ہی میں ڈانس ڈائریکٹر فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔اس ویڈیو میں فرح خان کے ہمراہ کنگ خان، شاہ رخ خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں سیلیبرٹی ایک گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ گانا شاہ رخ خان کی ایک فلم کا ہے جو کہ 2004 میں بنائی گئی تھی اور جس میں فرح خان نے بطور ڈانس ڈائریکٹر کام کیا تھا۔اس سے قبل بھی فرح خان کی مختلف شیخصات کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ہی گانوں پر ڈانس کرتی نظر آئی تھیں۔