ہانیہ عامر نے یشمیٰ گِل کی ناک کٹنے سے بچالی
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ یشمیٰ گل نے اداکارہ ہانیہ عامر کے جوڑے میں جلوے بکھیر دیئے، عین وقت پر ان کی ناک کٹنے سے بچ گئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یشمیٰ گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ہلکے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں اداکارہ کو کسی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے اپارٹمنٹ سے نکل کرگاڑی میں بیٹھتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ہانیہ عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخری منٹ پر جوڑا دے کر ناک کٹنے سے بچانے کا شکریہ، آپ کا لباس آدھا انچ کھل چکا ہے۔
ویڈیو کےکیپشن سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یشمیٰ گل کو کسی تقریب کے لیے لباس کی ضرورت پڑگئی تھی اور ہانیہ عامر ان کی مدد کو آئیں اور ان کی ناک کٹنے سے بچالی تاہم جسامت میں فرق ہونے کے باعث یشمیٰ کو ہانیہ کا لباس ڈھیلا کروانا پڑا ہے۔
ہانیہ عامر نے یشمیٰ گل کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے جس پر یشمیٰ گل نے ایموجی بناکر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔