اورنگی ٹاﺅن میں فیکٹری میں آتشزدگی ، یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر کس کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی ؟ حیران کن انکشاف ہو گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں انتہائی افسوسنا ک واقعہ پیش آیا ہے ، کورنگی کے علاقے مہران ٹاون میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 15 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ا ب انکشا ف ہواہے کہ فیکٹری رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکی لیکن متاثرہ حصے میں بتایا جارہاہے کہ 35 افراد موجود تھے ، اب تک 15 افراد کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔انکشاف ہواہے کہ فیکٹری طور رہائشی اوور سیز سوسائٹی کے پلاٹ پر غیر قانو نی طور پر قائم کی گئی تھی ۔ یہ فیکٹری سوسائٹی کے پلاٹ نمبر سی 40 پر تعمیر کی گئی تھی ۔ کے ڈی اے حکام کاکہناہے کہ رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتی ہیں اور یہ مکمل طور پر غیر قانونی کام ہے ۔ حکام کا کہناہے کہ اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔آتشزدگی کا واقعہ آج صبح قریب ساڑھے دس بجے پیش آیا ، مزدوروں نے بھاگ کر چھت پر جانے کی کوشش کی مگر چھت پر جانے والے دروازے پر لگے تالے کی بدولت مزدور بری طرح پھنس کر رہ گئے اور زندہ جل گئے۔آگ پر قابو پالیا گیا مگر کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فیکٹری سے ایمرجنسی میں نکلنے کیلئے کوئی راستہ نہیں تھا نہ ہی فیکٹری میں ایسے آلات تھے جن کی مدد سے آگ پر قابو پایا جاتا۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

9 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

26 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

29 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

41 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

52 mins ago