بروقت انتخابات سے اداروں میں عمران کے سہولت کار نہیں رہیں گے، بلاول بھٹو


لاڑکانہ(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بروقت انتخابات سے اداروں میں عمران کے سہولت کار نہیں رہیں گے . لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران چاہتے ہیں آمریت کا دروازہ کھلے اور وہ بیک ڈور سے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن سکیں، خان صاحب کی پہلے ضد اور سازش یہ تھی کہ اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ان کے سہولتکاروں کی موجودگی کے دوران انتخابات ہوں اور وہ کامیاب ہوں .


بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو ان کے سہولت کار ہٹ گئے لیکن کسی اور ادارے میں شاید ان کے سہولت کار ابھی موجود ہوں .
بلاول بھٹو نے زور دیا کہ ماضی میں حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرتی تھیں، ہم نے پارلیمنٹ کی آئینی مدت کو یقینی بنایا، 2007 سے 2013، پھر 2018 اور اب 2023 تک پارلمان اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے .
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات وقت پر ہونگے تو عمران کے سہولت کار کسی بھی ادارے میں موجود نہیں رہیں گے، عمران خان کو اسی بات کی تکلیف ہے اسی لیے جھوٹ نفرت تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں . بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سیلاب، معاشی مسائل اور بے روزگاری کے باوجود عمران چاہتے ہیں پارلمینٹ اپنی مدت پوری نہ کرے اور جمہوری ترقی نہ ہو .

. .

متعلقہ خبریں